پاکستان
13 جولائی ، 2012

کراچی : جے یو پی تحت دہشت گردی اورنیٹوسپلائی کی بحالی کے خلاف مظاہرہ

کراچی …مرکزی جمعیت علماء پاکستان کی اپیل پردہشت گردی اورنیٹوسپلائی کی بحالی کے خلاف کراچیمیں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کراچی پریس کلب کے باہر ہونے والے مظاہرے کے شرکاء نے پلے کارڈز اوربینرز اٹھا رکھے تھے۔ اور وہ نیٹو سپلائی کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔اس موقع پر خطاب میں مرکزی جمعیت علماء پاکستان اور سنی اتحاد کونسل کے رہنماطارق محبوب نے کہاہے کہ اسلام او رپاکستان کی ایٹمی قوت پاکستان کو اقتدارکے بھوکوں نے مٹی کا ڈھیربنا دیا ہے۔ مفاد پرست سیاست دانوں اورحکمرانوں نے پاکستان بنانے والے لاکھوں شہیدمسلمانوں کے خون اورقربانیوں کو فراموش کردیا ہے۔ پاکستان بنانے والوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے اورانھیں دیوار سے لگایاجارہاہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیٹوسپلائی کی بحالی پاکستان کی سلامتی اورغریب عوام کیلئے سب سے بڑاخطرہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی اوربلوچستان میں بڑھتی ہوئی بدامنی،ٹارگٹ کلنگ کے واقعات قابل مذمتہیں۔

مزید خبریں :