پاکستان
13 جولائی ، 2012

حکمران ملک میں لاقانونیت اور انارکی پھیلانا چاہتے ہیں، منور حسن

حکمران ملک میں لاقانونیت اور انارکی پھیلانا چاہتے ہیں، منور حسن

لاہور … امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ حکمران وی آئی پی کلچر کے ذریعے ملک میں لاقانونیت اور انارکی پھیلانا چاہتے ہیں، رشوت، چور بازاری اور کرپشن نے قوم کو سخت مایوسی میں مبتلا کردیا ہے۔ منصورہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید منو رحسن نے کہاکہ وہ قومیں تباہی سے دوچار ہوجاتی ہیں جن کے بڑوں اور چھوٹوں کیلئے الگ الگ قوانین ہوں، غلطی بڑا کرے یا چھوٹا، اسے غلطی کے مطابق سزادی جانی چاہئے۔ سید منور حسن کا کہنا تھا کہ توہین عدالت ترمیمی بل سے حکمرانوں کے خلاف نفرت اور اشتعال بڑھے گا جو قومی یکجہتی کیلئے انتہائی مہلک ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے توہین عدالت بل پاس کر کے اپنے لئے گڑھا کھوداہے ۔

مزید خبریں :