پاکستان
13 جولائی ، 2012

توہین عدالت قانون کیخلاف پاکستان بار کونسل کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان

توہین عدالت قانون کیخلاف پاکستان بار کونسل کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان

اسلام آباد … پاکستان بار کونسل نے توہین عدالت ایکٹ کے خلاف 23 مئی کو ملک گیر ہڑتال اور یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے جبکہ توہین عدالت ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی قرار داد بھی متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔ پاکستان بار کونسل کا اجلاس محمد سعید اختر کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس سے قبل توہین عدالت ایکٹ 2012ء کے خلاف اجلاس بلانے پر اٹارنی جنرل نے اعتراض کیا تھا جسے پاکستان بار کونسل کے 16 ارکان نے متفقہ طور پر مسترد کر دیا، بعد ازاں اجلاس میں 9 ارکان شریک ہوئے جس میں متفقہ طور پر 5 قرار دادیں منظور کی گئیں، قرار دادوں میں صدر، وزیر اعظم، وفاقی وزراء، گورنرز، وزرائے اعلیٰ اور صوبائی وزراء کو توہن عدالت سے مستثنیٰ کرنے کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ توہین عدالت ایکٹ عدلیہ کی آزادی کم کرنے اور انصاف کی فراہمی کے ادارے کو کمزور کرنے کی کوشش ہے جو آئین سے متصادم ہے۔ اجلاس میں یہ قرار داد بھی منظور کی گئی کہ وائس چیئر مین پاکستان بار کونسل اختر حسین اور ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئر مین بار کونسل کی طرف سے توہین عدالت ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے جبکہ 23جولائی کو وکلاء ملک گیر احتجاج کریں گے اور پورے دن کی ہڑتال کی جائے گی ۔

مزید خبریں :