پاکستان
13 جولائی ، 2012

برمی مسلمانوں کے مسائل کیلئے امت مسلمہ کومتحرک کیا جائیگا، لیاقت بلوچ

لاہور … جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ برما کے مسلمانوں کے مسائل کو سامنے لانے کیلئے امت مسلمہ کومتحرک کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیاقت بلوچ نے کہاکہ برما کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا دینی اوراخلاقی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکمران اور سیاسی جماعتوں کے پاس قیادت ہے نہ وژن۔ انہوں نے کہاکہ مغربی قوتیں مسلسل اسلام دشمنی کاثبوت دے رہی ہیں۔

مزید خبریں :