پاکستان
13 جولائی ، 2012

انتخابی عمل درست ہو تو جمہوریت کاپودا پھلتا پھولتا ہے، ثروت اعجاز قادری

کراچی … پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ انتخابات ایسا عمل ہے جو درست ہو تو جمہوریت کا پودا اچھی طرح پھلتا پھولتا ہے۔ سنی تحریک کے جاری کردہ بیان کے مطابق ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ موجود ہ حکومت فوری انتخابات کا اعلان کرے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے، انتخابی قواعد پر ان کی روح کے مطابق عمل کرکے ہی جمہوری سیاسی عمل کی روانی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنا حکومتی ذمہ داری ہے، حکومت امن و امان کے قیام اور عوام کے جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے بلا تاخیرٹھوس اقدامات کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں قیام امن کی کوششوں کو تیز کرنے کے ساتھ وہاں کے عوام کو ریلیف فراہم کریں اور ان عناصر کی حوصلہ شکنی کریں جو صوبے اور ملک کیلئے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔

مزید خبریں :