پاکستان
14 جولائی ، 2012

فوری انتخابات سے تصادم کے خطرے کا تدارک کیا جائے، قاضی حسین

فوری انتخابات سے تصادم کے خطرے کا تدارک کیا جائے، قاضی حسین

پشاور … جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد نے کہاہے کہ فوری طور پر انتخابات کرواکر اداروں کے درمیان تصادم کے خطرے کا تدارک کیا جائے۔ پشاورمیں اسلامی جمعیت طلبہ کی مرحبا رمضان کانفرنس سے خطاب کے بعد جیو نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے قاضی حسین احمد کا کہناتھا کہ انتخابات کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے جس کے نتیجے میں نئے مینڈیٹ کے ساتھ حکومت آئے تاکہ اداروں کے درمیان تصادم اورخط لکھنے نہ لکھنے کے جھگڑے سے نمٹا جاسکے۔ ان کا کہناتھا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاجی دھرنا اورمارچ عوامی خواہشات اورجذبات کی ترجمانی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ امریکی غلامی سے نجات امت مسلمہ کی ضرورت ہے۔ ان کا کہناتھا کہ ملی یکجہتی کونسل کا ایجنڈا بہت وسیع اور دور رس ہے، انتخابات میں ان جماعتوں کے درمیان باہمی تعاون بھی ہوسکتاہے۔

مزید خبریں :