پاکستان
14 جولائی ، 2012

کراچی: سی آئی ڈی پولیس کی کارروائیاں، گینگ وار کے 4 ملزمان گرفتار

کراچی: سی آئی ڈی پولیس کی کارروائیاں، گینگ وار کے 4 ملزمان گرفتار

کراچی … سی آئی ڈی پولیس نے کراچی کے علاقوں ماری پور اور سائٹ میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، یہ ملزمان ٹارگٹ کلنگ کی 25 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے مطابق سی آئی ڈی نے ماری پور اور سائٹ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں نثار میمن، جمشید سونارا، نواز کوثر اور راشد شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے 2 دستی بم، 2 نائن ایم ایم پستول اور 3 ٹی ٹی پستول برآمد کرلی گئی ہیں۔ چوہدری اسلم کے مطابق گرفتار ملز مان شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی 25 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں،ملزمان اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری اور ڈکیتیوں کی بھی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ہیں۔

مزید خبریں :