14 جولائی ، 2012
اسلام آباد … وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر میں کام کے اوقات کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم ہاوٴس سے جاری اعلامیہ کے مطابق پیر سے جمعرات تک سرکاری دفاتر میں کام کے اوقات صبح 8 سے 2 بجے تک اور جمعہ کو صبح 8 سے دوپہر 1 بجے تک ہوں گے۔ ہفتہ میں 6 روز کھلے رہنے والے دفاتر کے اوقات صبح 8 سے دوپہر1بجے تک ہوں گے تاہم جمعہ کے روز ایسے دفاتر میں 12 بجے تک ہو گا۔