14 جولائی ، 2012
کراچی … کراچی میں ایسٹ رینج پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 31 ملزمان کو گرفتار کرلیا،پکڑے گئے ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ڈی آئی جی ایسٹ شاہد حیات کے مطابق ایسٹ زون کے مختلف تھانوں کی حدود میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 31 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کے ہتھیار بھی برآمد ہوئے ،جبکہ پکڑے جانے والے ملزمان سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔