کھیل
Time 15 اکتوبر ، 2017

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائیگا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا جب کہ سیریز میں قومی ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

دبئی میں سری لنکا اور پاکستان کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ کے لئے دونوں ٹیمیں آج بھرپور پریکٹس کریں گی۔

پہلے میچ میں کامیابی کے بعد ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کل کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں کامیابی کے لئے قومی ٹیم پرعزم ہے۔

کھلاڑی بیٹنگ اور بولنگ کے علاوہ فیلڈنگ کی پریکٹس کریں گے جب کہ فاسٹ بولر محمد عامر کی غیر موجودگی میں حسن علی پر قومی ٹیم کا انحصار ہوگا۔  

دوسرا ڈے نائٹ ون ڈے میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے شروع ہوگا۔

مزید خبریں :