کاروبار
Time 27 اکتوبر ، 2017

زرمبادلہ کے ذخائرمیں 15 کروڑ ڈالرز سے زائد کی کمی

کراچی: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ہفتےکے دوران 15کروڑ ڈالرز سے زائدکم ہو گئے اور مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر ایک بار پھر 20 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچےآ گئے ۔

اسٹیٹ کے مطابق 20 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر15کروڑ 8 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 5کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی سطح سے گھٹ کر 19 ارب 90 کروڑ 21 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 21 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کمی سے 13 ارب 94کروڑ 16 لاکھ ڈالرز رہ گئے تاہم کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 کروڑ 52 لاکھ ڈالرز اضافے سے 5 ارب 96 کروڑ 5 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیے گئے۔

مزید خبریں :