Time 28 اکتوبر ، 2017
انٹرٹینمنٹ

ثناء جاوید اور فیروز خان ایک ساتھ پہلی بار ڈرامہ سیریل 'خانی' میں جلوہ گر

ڈرامہ خانی/ فوٹو: فائل۔

پاکستانی خوبرو اداکارہ ثناء جاوید اور اداکار فیروز خان پہلی بار ایک ساتھ میگا ڈرامہ سیریل ’خانی‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔

ثناء جاوید  آخری بار فلم 'وی لب یو مہر النساء' میں نظر آئی تھیں اور اب وہ طویل عرصے کے بعد چھوٹی اسکرین پر واپسی کر رہی ہیں ۔

سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی پروڈکشن میں بننے والے ڈرامے کے پروڈیوسر عبداللہ کاڈوانی اور اسد قریشی ہیں جب کہ ڈرامہ کی ہدایت کاری انجم شہزاد نے انجام دی ہے۔

ڈرامے کا او ایس ٹی مشہور گلوکار راحت فتح علی خان نے گایا جس کو ریلیز کرتے ہی بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

ڈرامہ کے ٹیزرز اور ٹائٹل ٹریک سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ڈرامے کی کہانی یک طرفہ محبت کی کہانی کے گرد گھومتی ہے۔

میگا ڈرامہ سیریل ’خانی‘ صرف جیو انٹرٹینمنٹ پر دکھایا جائے گا جس کی پہلی قسط 6 نومبر کی رات 8 بجے پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں :