کاروبار
03 فروری ، 2012

نئی بزنس ٹرین آج لاہور سے کراچی کے لئے روانہ ہوگی

نئی بزنس ٹرین آج لاہور سے کراچی کے لئے روانہ ہوگی

لاہور… 150 سال گزرجانے کے بعد جب ریلوے اپنے ریکارڈ خسارے اور اثاثوں کو بہتر بنانے میں کامیاب نہ ہوسکی تو اس نے نجی شعبے کے اشتراک سے ٹرینیں چلانے کی پالیسی بنائی اس سلسلے کی پہلی نئی بزنس ٹرین آج لاہور سے کراچی کے لئے اپنا پہلا سفر شروع کرے گی۔ مالی بحران کا شکار ریلوے کے پانچ سو میں سے 450 انجن اپنی عمر پوری کر چکے ہیں۔ انجنوں کی کمی کے باعث 115 مسافر ٹرینیں بند ہو چکی ہیں جبکہ صرف چار مال گاڑیاں چل رہی ہیں۔ اب ریلوے نے اپنی ڈوبتی ناوٴ کو سہارا دینے کیلئے نجی شعبے کے اشتراک سے ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جدید سہولتوں سے آراستہ ائیر کنڈیشنڈ بزنس ٹرین ریلوے کے لئے امید کی کرن سے کم نہیں۔ بزنس ٹرین کے منتظمین کا دعویٰ ہے کہ یہ ٹرین بروقت منزل پر پہنچے گی ٹرین کا یکطرفہ کرایہ پانچ ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ بزنس ٹرین کی تزئین وآرائش پر 20 کروڑ روپے ریلوے نے اپنے کھاتے سے ادا کئے لاہور اور کراچی ریلوے اسٹیشن کی قیمتی اراضی صرف پانچ روپے مربع فٹ ماہانہ پر الاٹ کر دی گئی۔ لاہور ریلوے اسٹیشن کی چھت پر بنے چھ لگثری ریسٹ روم بھی بزنس ٹرین انتظامیہ کو کرائے پر دیئے گئے۔ ہر ریسٹ روم کا کرایہ صرف تین سو روپے یومیہ لیا جا رہا ہے۔آخر بزنس ٹرین والوں پر اتنی عنایات کیوں کی جا رہی ہیں، یلوے کا کوئی ذمہ ے دار افسر اور اہلکار اس کا جواب دینے کے لئے تیار نہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ریلوے حکام نے بزنس ٹرین کے بعد اب شالیمار ٹرین سمیت مزید5ٹرینیں نجی شعبے کے تعاون سے چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

مزید خبریں :