انٹرٹینمنٹ
16 جولائی ، 2012

کاکٹیل کی کامیابی، سیف کا اپنی عمر سے چھوٹا لگنے کا دعویٰ

 کاکٹیل کی کامیابی، سیف  کا اپنی عمر سے چھوٹا لگنے کا دعویٰ

ممبئی … اپنی عمر سے چھوٹے لگنے کا دعویٰ کیا ہے بالی ووڈ کے نواب خان نے 42 سالہ سیف علی خان نے یہ بیان نئی فلم کاکٹیل کی کامیابی کے بعد دیا ہے۔ نئی فلم کاکٹیل میں 27 سالہ ڈائین پینٹی اور 26 سالہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ رومانوی کردار نبھانے والے 42 سالہ سیف علی خان کہتے ہیں کہ وہ دیکھنے میں زیادہ سے زیادہ 35 برس کے لگتے ہیں۔ کاکٹیل کے پروڈیوسر اور ہیرو سیف علی خان کا فلم کی کامیابی کو مد نظر رکھتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ اپنی فٹنس پر خاصی محنت کرتے ہیں، جس کے باعث وہ 42 سال کی عمر میں رومانوی ہیرو کا کردار نبھاتے برے نہیں لگتے۔ ایجنٹ ونود کے ایکشن اور کاکٹیل کے رومینٹک ہیرو کا دعویٰ ہے کہ اپنی اصل عمر سے چھوٹے لگنے کی وجہ سے وہ آئندہ 10 سال تک اس قسم کے کردار بخوبی نبھا سکتے ہیں۔ سیف علی خان کی نئی رومانوی فلم کاکٹیل 13 جولائی کو ریلیز کے بعد پہلے 3 دنوں میں باکس آفس پر 36 کروڑ روپے کا شاندار بزنس کر چکی ہے۔

مزید خبریں :