کھیل
03 فروری ، 2012

دبئی ٹیسٹ: پاکستان کی آدھی ٹیم صرف 21 رنزپر پویلین لوٹ گئی

دبئی ٹیسٹ: پاکستان کی آدھی ٹیم صرف 21 رنزپر پویلین لوٹ گئی

دبئی…دبئی ٹیسٹ کے پہلے روز انگلش بالرز کی عمدہ کارکردگی کے باعث پاکستان ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہے اور پہلے ایک گھنٹے کے کھیل میں آدھی ٹیم صرف 21 کے اسکور پر پویلین واپس لوٹ چکی ہے۔ پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب میچ کے پہلے ہی اوور میں توفیق عمر بغیر کوئی رن بنائے جیمس اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔اظہر علی نے صرف ایک رن بناکر پویلین کی راہ لی، انہیں کرس براڈ نے وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ کیا۔ یونس خان بھی چار رنز کے انفرادی اسکور پر کرس براڈ کا نشانہ بنے۔ محمد حفیظ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کی وکٹ بھی براڈ کے حصے میں آئی۔ کرس براڈ نے 3 اور جیمس اینڈرسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ مصباالحق صرف ایک بناسکے، انہیں اینڈرسن نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :