Time 03 دسمبر ، 2017
پاکستان

شوکت عزیز کے صاحبزادے عابد شوکت انتقال کرگئے

پاکستان کے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے اکلوتے صاحبزادے عابد شوکت رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق عابد شوکت کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، والد شوکت عزیز نے سب سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

عابد شوکت کی نماز جنازہ پیر کو مقامی وقت کے مطابق 12 بجے دوپہر لندن کی ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی جائے گی۔

عابد شوکت کی عمر تینتالیس برس تھی، وہ تین سال سے کینسر کے مرض کا شکار تھے اور امریکا، جرمنی اور لندن کے اسپتالوں میں زیر علاج رہے۔

آج صبح لندن کے اسپتال میں ان کا انتقال ہوا، عابد شوکت کے لواحقین میں ایک بیوہ اور نو سال کی بیٹی شامل ہیں۔

مزید خبریں :