پاکستان
Time 05 دسمبر ، 2017

کراچی سمیت ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ

کراچی سمیت ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری پر پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں سرد اور خشک موسم رہنے جب کہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ ، میرپور خاص ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پشاور لاہور اور اسلام آباد میں سردی اور خشک موسم کے ساتھ بادلوں کی اٹھکھیلیاں بھی جاری ہیں۔ 

دوسری جانب بلوچستان کی خشک ہواؤں نےکراچی کارخ کرلیا ہے جس سے شہر کا موسم شدید خشک اور سرد ہوگیا جب کہ ہوا میں نمی کاتناسب 8 فیصد ہے۔

کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری تک گر گیا جس کے باعث سڑکوں کے اطراف کھڑا پانی بھی جم گیا۔

دالبندین میں منفی 5، اور ژوب ،نوکنڈی میں درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈرکارڈ کیا گیا۔ پنجگورمیں درجہ حرارت منفی صفر، خضدار میں ایک ،بارکھان میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :