Time 06 دسمبر ، 2017
پاکستان

شاہ زیب قتل کیس کی ازسر نو سماعت کیلئے 19 دسمبر کی تاریخ مقرر

کراچی کے سیشن جج جنوبی نے شاہ زیب قتل کیس کی از سر نو سماعت کے لئے 19 دسمبر کی تاریخ مقرر کردی۔

سندھ ہائی کورٹ نے مجرم شاہ رخ جتوئی اور دیگر کی سزائیں کالعدم قرار دیتے ہوئے کیس سماعت کے لئے سیشن جج بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات بھِی ختم کردی تھیں۔

19 دسمبر سے مقدمے کی باقاعدہ سماعت دوبارہ شروع کی جائے گی۔

خیال رہے کہ 20 سالہ نوجوان شاہ زیب خان کو دسمبر 2012 میں ڈیفنس کے علاقے میں شاہ رخ جتوئی اور اس کے دوستوں نے معمولی جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جون 2013 میں اس مقدمہ قتل کے مبینہ مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی اور نواب سراج علی تالپور کو سزائے موت اور دیگر ملزمان بشمول گھریلو ملازم غلام مرتضٰی لاشاری اور سجاد علی تالپور کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

مزید خبریں :