پاکستان
Time 13 دسمبر ، 2017

ایون فیلڈ پراپرٹیز کیس: اہم گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کیلئے2 رکنی نیب ٹیم لندن روانہ

نیب ٹیم میں کیس افسر سلطان نذیر اور انویسٹی گیشن افسر عمران ڈوگر شامل ہیں—۔فائل فوٹو

اسلام آباد: شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز کیس میں اہم گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کےلیے قومی احتساب بیورو (نیب) کی 2 رکنی ٹیم لندن روانہ ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق نیب ٹیم میں کیس افسر سلطان نذیر اور انویسٹی گیشن افسر عمران ڈوگر شامل ہیں۔ 

ٹیم برطانوی کراؤن پراسیکیوشن سروس کے دو اہم گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرے گی۔

ذرائع کہنا ہے کہ پاکستان نے حکومت برطانیہ سے ایون فیلڈ پراپرٹیز کیس میں مدد کی درخواست کی تھی جس پر پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

برطانوی کراؤن پراسیکیوشن سروس تمام درکار ضروری دستاویزات نیب ٹیم کے حوالے کرے گی۔

 نیب ٹیم کی وطن واپسی 20 دسمبر کو ہوگی۔

کیس کا پس منظر

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کیے ہیں جو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق ہیں۔

نیب کی جانب سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔

دوسری جانب العزیزیہ اسٹیل ملز جدہ اور 15 آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :