18 جولائی ، 2012
پیرس…این جی ٹی…ایک فرنچ کمپنی نے ایسا منفرد روبوٹ تیار کیا ہے جو بڑے بڑے بریک ڈانسرز کے چھکے چھڑا سکتا ہے۔ بریک ڈانس کرنے والے اس انوکھے روبوٹ کا نام NAO ہے جو نامور پاپ گلو کاروں کے مختلف گانوں پر اُنہیں کے انداز کو پل بھر میں بدل کر ایک دلفریب ڈانس پر فارمنس پیش کر تا ہے۔ یہ روبوٹ انسانی قدوقامت کا حامل ہے جس کوبنانے کے لئے بریک ڈانس کے ماہرین سے خاص مشاورت کی گئی تاکہ NAO رقص کی ہر حرکت ماہرانہ طور پر ادا کرسکے۔