پاکستان
Time 17 دسمبر ، 2017

19 دسمبر سے ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار جب کہ محکمہ موسمیات نے 19 دسمبر سے شمالی اور بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ 

ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ بارشوں اور برف باری کے بعد موسم شدید سرد ہوگیا، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 4 جب کہ مری میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ملک کے شمالی علاقوں اور بلوچستان میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 19 دسمبر سے ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں بارشیں برسیں گی اور منگل سے جمعرات تک اسلام آباد ، راولپنڈی، قلات ڈویژن سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، مری اور گلیات سمیت پہاڑی سلسلوں پر بھی خوب برفباری ہوگی۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جب کہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔ 

گزشتہ روز ریکارڈ کیےگئے سرد ترین مقامات کوئٹہ، قلات اور کالام کا درجہ حرارت منفی 8 ، مالم جبہ منفی 6، پارہ چنار اور گوپس منفی 5 جب کہ استور میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ 



مزید خبریں :