پاکستان
Time 19 دسمبر ، 2017

پاکستانیوں کیلئے یو اے ای کا وزٹ ویزا عارضی طور پر بند، چیئرمین ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن

کرسمس اور سالِ نو کے موقع پر تقریباً 3 لاکھ پاکستانی دبئی پہنچ گئے ہیں جس کے بعد پاکستانیوں کے لیے متحدہ عرب امارات کا وزٹ ویزا عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

چیئرمین ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن نعیم شریف کے مطابق گذشتہ روز یو اے ای کے وزٹ ویزے کے لیے بھیجی گئیں تمام درخواستیں بغیر وجہ بتائے مسترد کردی گئیں۔

اس کے علاوہ پاکستانی شہریوں کو تاحکم ثانی یو اے ای وزٹ ویزے کے لیے مزید درخواستیں جمع کرانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے نائب صدر ندیم شریف کے مطابق اس وقت تقریباً تین لاکھ پاکستانی دبئی میں موجودہیں جب کہ مزید ہزاروں افراد دبئی جانے کے خواہش مند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ وزٹ ویزا پر پابندی بڑی تعداد میں پاکستانیوں کی دبئی میں موجودگی کی وجہ سے لگائی گئی ہو تاہم یہ پابندی وقتی ہے جو کہ آئندہ برس جنوری میں ختم کردی جائے گی۔

ندیم شریف کے مطابق یہ پابندی صرف پاکستانی شہریوں پر ہے کیوں کہ دبئی میں پہلے ہی 3 لاکھ پاکستانی موجود ہیں البتہ حتمی وجہ متحدہ عرب امارات کا سفارتخانہ ہی بتاسکتا ہے۔

مزید خبریں :