Time 26 دسمبر ، 2017
پاکستان

2017: کراچی میں فائرنگ و پرتشدد واقعات میں 757 افراد ہلاک ہوئے، رپورٹ

کراچی میں مختلف حادثات و واقعات سے متعلق ایدھی فاؤنڈیشن نے 2017 کی رپورٹ جاری کردی۔

ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق کراچی میں مختلف حادثات و واقعات میں مجموعی طور پر 3 ہزار 525 افراد ہلاک و زخمی ہوئے جب کہ فائرنگ کے واقعات میں 625 افراد جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں فائرنگ کے واقعات میں ایک ہزار 72 افراد زخمی ہوئے جب کہ مختلف ٹریفک حادثات میں 850 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2017 کے دوران 132 افراد کی تشدد زدہ لاشیں اٹھائی گئیں اور خودکشی کرنے والے 123 افراد کی لاشیں ملیں۔

رپورٹ کے مطابق پانی میں ڈوبنے سے 156 افراد کی لاشیں اٹھائی گئیں۔ 

مزید خبریں :