Time 08 جنوری ، 2018
کھیل

پاکستان نے 10 سال بعد نیزہ بازی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستان نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں دو گولڈ اور دو چاندی کے تمغے بھی جیتے—۔فوٹو/ بشکریہ عتیق الرحمٰن

پاکستان نے 10 سال بعد نیزہ بازی کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں دو گولڈ اور دو چاندی کے تمغے بھی جیتے۔

ساؤتھ ویلز کے شہر ٹام ورتھ میں جاری کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے 10 سال بعد نیزہ بازی کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔

پاکستان نے لیمن کٹنگ اور رنگ پاسنگ کے علاوہ انڈین فائل کیٹگری میں بھی گولڈ میڈل جیتا جبکہ لانس اور سارڈ مقابلوں میں چاندی کے تمغے اپنے نام کیے۔

پاکستانی ٹیم میں شامل کھلاڑی—۔فوٹو/ بشکریہ عتیق الرحمٰن

کوالیفائنگ راؤنڈ میں بھارت ،آسٹریلیا، پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ٹیموں نے شرکت کی۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا جو ستمبر میں روس میں ہوگا۔

پاکستان کی پانچ رکنی ٹیم میں نگار حسین، ناصر گانچی، فاضل احمد، عرفان محمود اور راشد وڑائچ شامل تھے۔

پاکستان ٹیم کے کپتان نگار حسین پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔

کوالیفائنگ راؤنڈ میں بھارت، آسٹریلیا، پاکستان اور یو اے ای کی ٹیموں نے شرکت کی—۔فوٹو/ بشکریہ عتیق الرحمٰن


مزید خبریں :