پاکستان

وزیراعلٰی بلوچستان کو نادیدہ قوتوں نے ہٹایا، ن لیگی سینیٹر یعقوب ناصر


کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواز ثناءاللہ زہری کو عہدے سے ہٹانے میں ان نادیدہ قوتوں کا کردار تھا جن کی نشاندہی بھی نہیں کر سکتے جبکہ کچھ کردار پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری کا بھی تھا۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نیشنل پارٹی نے وزیر اعلیٰ کے امیدوار کی حمایت نہ کرنے کا بتادیا تھا، اس لیے امیدوار کھڑا نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ثناء اللہ زہری کو استعفیٰ نہ دینے کا مشورہ دیا تھا مگر وہ پہلے ہی مستعفی ہوچکے تھے۔

مسلم لیگ (ن) اور نیشنل پارٹی کے درمیان معاہدے کے تحت عبدالمالک بلوچ کی مدت پوری ہونے پر ثنااءللہ زہری نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے لیکن صوبائی حکومت گزشتہ دنوں سیاسی بحران کا شکار ہوگئی اور ثناءاللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا۔

سابق وزیراعلیٰ کے خلاف بلوچستان اسمبلی کے 9 جنوری کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پیش کی جانی تھی تاہم وہ اس سے قبل ہی مستعفی ہوگئے۔

مزید خبریں :