Time 20 جنوری ، 2018
کاروبار

پاکستان: کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 21 فیصد کمی

کراچی: ملک کے کرنٹ اکاونٹ خسارے میں ایک ماہ میں ساڑھے 21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس پر معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ دسمبر میں ترسیلات بڑھنے اور درآمدات کم ہونے کی وجہ سے کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی واقع ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کے جاری اعداوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 7 ارب 41 کروڑ ڈالر رہا۔ پہلی ششماہی کا خسارہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 59.1 فیصد زائد ریکارڈ کیا گیا۔

مرکزی بینک کے مطابق نومبر 2017 کا خسارہ ایک ارب 44 کروڑ ڈالر سے گھٹ کر دسمبر 2017 میں ایک ارب 13 کروڑ ڈالر رہ گیا ہے ۔ ایک مہینے میں کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 21.5فیصد کمی ہوئی ۔

دسمبر 2017میں درآمدات 5.5 فیصد کمی سے 4.23ارب ڈالر رہی جب کہ اسی دورانیے میں برآمدات 7.2فیصد کمی سے ایک ارب 99 کروڑ ڈالر رہی ۔