پاکستان
Time 20 جنوری ، 2018

نواز شریف نے طاہرالقادری سے اپنا موازنہ کیوں کیا؟



سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں جلسے کے دوران پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری پر طنز کے خوب تیر برسائے۔

تقریر کے دوران جب میاں نوازشریف کے قریب ڈرون کیمرا اڑنے لگا تو انہوں نے کیمرا ہٹانے کو کہا اور ساتھ ہی طاہرالقاری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں کوئی طاہرالقادری نہیں، چھوٹا سا تار جل جائے تو پیچھے ہٹ جاؤں، میں نوازشریف ہوں۔‘

نواز شریف نے طاہرالقادری پر طنز کا یہ تیر کیوں چلایا؟ اس کی وجہ اگست 2014 میں اسلام آباد میں پیش آنے والا ایک واقعہ ہے۔

8 اگست 2014 کو پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری گیس کے غبارے پھٹنے سے پیدا ہونے والی آواز پر شدید خوفزدہ ہو گئے تھے۔

اس کے فوری بعد طاہرالقادری نےاپنی تقریر روک لی اور کرسی سے اٹھنے کی کوشش کی جب کہ ان کے سیکیورٹی گارڈ ز نے انہیں حصار میں لے لیا تھا۔

تاہم بعد میں صورتحال واضح ہو جانے پر کارکنوں اور رہنماؤں کی جان میں جان آئی اور طاہر القادری نے اپنا خطاب دوبارہ شروع کردیا تھا۔

مزید خبریں :