ننھے تیمور کی کنگھی کرنے کا اسٹائل سوشل میڈیا پر مقبول

سیف علی خان اور کرینہ کپور کے صاحبزادے تیمور علی خان—فوٹو/ بشکریہ انسٹاگرام

کبھی کالا چشمہ، کبھی ٹوپی، کبھی شیروانی تو کبھی کرتا پہنے کرینہ کپور خان کے ننھے صاحبزادے تیمور علی خان کا ہر انداز مداحوں کو خوب بھاتا ہے۔

بالی وڈ کے نواب سیف علی خان اور خوبرو اداکارہ کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان کی معصومیت کے سب ہی اسیر ہیں اور اب ان کا بالوں پر کنگھی کرنے کا اسٹائل بھی مقبول ہوگیا ہے۔

ننھے تیمور کی کنگھی کرتے ہوئے ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کی معصومیت اور دلکش انداز نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس دسمبر میں تیمور علی خان کی پہلی سالگرہ سادگی سے پٹودی پیلس میں منائی گئی تھی اور وائرل ہونے والی یہ تصویر سالگرہ کے لیے تیار ہونے سے قبل کی ہے۔

cutie pieee...aaye haye #mybaby #TaimurAliKhan #chotanawab

A post shared by Kareena kapoor khan (@kareena_kapoor_khan_begum) on




یاد رہے کہ کچھ دن قبل سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان کی بیٹی عنایہ کی تیمور علی خان سے مشابہہ ایک تصویر بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی۔

سیف اور کرینہ کا بیٹا تیمور علی خان (دائیں) اور سوہا علی خان کی بیٹی عنایہ (بائیں)—۔ — فوٹو/بشکریہ بھارتی میڈیا


مزید خبریں :