کاروبار
Time 30 جنوری ، 2018

یکم فروری سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 98 پیسے اضافے کا امکان


اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 98 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کردی ہے۔

ذرائع نے جیوز نیوز کو بتایا کہ اوگرا نے ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے25 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل میں 12 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 11روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اوگرا نے سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے جو قیمتوں کا فیصلہ وزارت خزانہ اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مشاورت سے کرے گی۔

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔