دنیا
20 جولائی ، 2012

بیرون ملک برطانوی شہریوں کی قونصل خانوں سے خدمات میں نمایاں اضافہ

 بیرون ملک برطانوی شہریوں کی قونصل خانوں سے خدمات میں نمایاں اضافہ

کراچی…محمد رفیق مانگٹ… برطانوی دفتر خارجہ کی رپورٹ کے مطابق بیرون ممالک میں موجود برطانوی شہریوں کی جانب سے قونصل خانوں سے خدمات حاصل کرنے میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔یکم اپریل 2011سے 31مارچ2012کے درمیان پاسپورٹ چوری ہونے کے19874کیسز سامنے آئے جو2010-11کی نسبت تین فی صد زیادہ ہیں۔پاسپورٹ چوری کے سب سے زیادہ واقعات اسپین5405،امریکا1822اور فرانس میں1319پیش آئے۔ جن ممالک میں قونصل خانوں سے امداد کی سب سے زیادہ برطانوی شہریوں کے ضرورت پڑی ان میں فلپائن،تھائی لینڈ،جمیکا اور پاکستان شامل ہیں۔برطانوی شہریوں کی طبی ضروریات میں بھی اضافہ ہوا اور ہر ہفتے اوسطاً70برطانوی شہریوں کو علاج معالجے کی ضرورت پڑی اس سلسلے میں اسپین سر فہرست رہا جہاں برطانوی شہریوں کی 30فی صد سے زیادہ تعد اد کو طبی خدمات کی ضروریات پڑی ، اسپتالوں میں داخل ہونے والوں میں زیادہ تر کار اور پیدل چلنے والوں کے حادثات،ہوٹلوں کی بالکونیوں سے گرنے کے واقعات اور ہارٹ اٹیک شامل ہیں۔بیرونی دنیا میں برطانوی شہریوں کی ہلاکتوں،خواتین سے زیادتی اور پاسپورٹ کھونے اور چوری ہونے کے واقعات میں نمایا اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق بیرونی دنیا میں گزشتہ برس 6,237 برطانوی شہری ہلاک ہوئے۔جب کہ2010-11مرنے والوں کی یہ تعداد 5,972 تھی۔ جب کہ خواتین سے زیادتی کے واقعات115سے127ہو گئے۔2010میں برطانوی پاسپورٹ چوری ہونے کے واقعات25959جب کہ رواں برس28569 واقعات پیش آئے۔برطانوی خواتین کے ساتھ سب سے زیادہ زیادتی کے واقعات مصر میں ہوئے جن کی تعداد 24تھی، ترکی 23ایسے واقعات کے ساتھ دوسرے نمبر پررہا۔ بیرونی دنیا میں6015برطانوی شہری مختلف مقدمات میں گرفتار ہوئے جب کہ یہ تعداد5700ہوئے۔

مزید خبریں :