پاکستان
20 جولائی ، 2012

صحرائے تھر میں وائرس کا حملہ،پرسرار بیماری سے20مورہلاک

صحرائے تھر میں وائرس کا حملہ،پرسرار بیماری سے20مورہلاک

تھر…صحرا ئے تھر کے مختلف دیہات میں بڑی تعداد میں پائے جانے والے خوبصورت پرندے مور میں پرسرار بیماری پھیلنے سے تین روز میں 2درجن سے زائد مور ہلاک ہوگئے ہیں۔ذرائع محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق بیماری کا پتہ اُس وقت چلا جب اسلام کوٹ کے قریب گاوٴں ہوتھ ہی جو تڑمیں تین روز میں 15مور مر گئے۔اِس گاوٴں سے شروع ہونے والی بیماری دیگر دیہات میں بھی پھیل گئی،جہاں اب بھی موروں کی اموات واقع ہو رہی ہیں۔اس خطر ناک وائرس سے مور کی نسل کو شدید خطرات لاحق ہیں ،بیماری کی تشخیص کیلئے بیمار موروں سے نمونے حاصل کر کے کراچی بھیج دیئے گئے،مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس بیماری میں پہلے موروں کی آنکھیں سوج کر بند ہوجاتی ہیں اور پھر 24گھنٹوں میں مور مر جاتے ہیں۔

مزید خبریں :