پاکستان
Time 15 فروری ، 2018

اسحاق ڈار نے سینیٹ نشست کیلئےکاغذات نامزدگی مسترد ہونےکا فیصلہ چیلنج کردیا

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار—۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

اسحاق ڈار نے لاہور ہائیکورٹ اپیلیٹ ٹربیونل میں اپیل دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ریٹرننگ آفیسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے جبکہ تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے۔

اسحاق ڈار نے استدعا کی کہ ریٹرننگ آفیسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ 12 فروری کو صوبائی الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات کا مصدقہ ڈکلیریشن نہ دینے پر اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے تھے۔

سینیٹ انتخابات آئندہ ماہ 3 مارچ کو ہوں گے اور پنجاب اسمبلی میں بھاری اکثریت کی وجہ سے تمام 12 نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کا امکان ہے۔


مزید خبریں :