پاکستان
Time 25 فروری ، 2018

وزیر ریلوے نے فواد چوہدری کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

فوٹو: فائل

لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ انہوں نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو الزامات لگانے پر 5 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ فواد چوہدری نے 22 فروری کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان پر الزامات لگائے، جس پر وہ قوم کے سامنے غیر مشروط معافی مانگیں یا ہتک عزت کے دعوے کا سامنا کریں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آئین پاکستان ہر شخص کو اپنی عزت اور ساکھ کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے، کسی کو حق نہیں کہ قانونی وجہ کے بغیر کسی کے بارے میں ہتک آمیز بیانات دے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے 22 فروری کو میری ذات پر جھوٹے الزامات لگائے، اگر انہوں نے 14 روز میں معافی نہ مانگی تو قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں۔

مزید خبریں :