پاکستان
03 فروری ، 2012

پنجاب نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی مخالفت کردی،رحمان ملک

پنجاب نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی مخالفت کردی،رحمان ملک

اسلام آباد … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی مخالفت کردی ہے ۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ جعلی دوائیں بنانے والوں کو 12گھنٹوں میں گرفتار کیا تاہم سپریم کورٹ کے حکم پر انہیں رہاکردیا گیا۔ پنجاب اورکراچی سے ناقص ادویات اٹھالی گئی ہیں، میڈیکل اسٹورز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈاکٹرز کی سفارش کے بغیر دوا نہ دیں۔ رحمان ملک نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی بل 2 برس سے سینیٹ کمیٹی کے پاس پڑا ہے ان سے درخواست کی ہے کہ اب اس کی بہت ضرورت ہے، اس لئے جلد منظوری کے لئے پیش کیا جائے۔

مزید خبریں :