جماعت اسلامی نے نگراں وزیراعظم کیلیے ڈاکٹر عبدالقدیر کا نام تجویز کردیا

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے نگراں وزیراعظم کے لیے پاکستان کے نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا نام تجویز کر دیا ہے۔

کرک کے علاقے تخت نصرتی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے سیاسی جماعتوں میں مشورے ہو رہے ہیں اور میں نگراں وزیراعظم کے لیے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کا نام تجویز کرتا ہوں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی پاکستان کے لیے بے پناہ خدمات ہیں لیکن پرویز مشرف نے امریکی دباؤ پر ڈاکٹر قدیر پر پابندیاں لگا دی تھیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ اسلامی انقلاب لا کر نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے اور بنیادی ضروریات پر عوام کو سبسڈی دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وقومی اسمبلی کے ممبران کی خرید وفروخت ہو رہی ہے لیکن جماعت اسلامی ملک میں چین کی طرح اصلاحات کی مدد سے کرپشن کا خاتمہ کرے گی۔

مزید خبریں :