بھارت نے خواجہ معین الدین کے عرس کیلئے پاکستانی زائرین کو ویزے جاری نہیں کیے

اسلام آباد: بھارت نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواجہ معین الدین چشتی کے عرس میں شرکت کے خواہش مند پاکستانی زائرین کو ویزے جاری نہیں کیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق بھارت نے خواجہ معین الدین چشتی کے عرس میں شرکت کے خواہش مند 503 پاکستانی زائرین کو ویزے جاری نہیں کیے جس سے وہ عرس میں شرکت سے محروم رہ گئے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت نے173 ہندو یاتریوں کوکٹاس راج مندرکی زیارت کیلئے بھی نہیں آنے دیا تھا، بھارت نے این او سی جاری نہیں کیا جس کے باعث ہندو یاتریوں کو ویزہ درخواستیں واپس لینا پڑیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا  بھارتی رویئے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

مزید خبریں :