عمران خان کا بزنس کمیونٹی کو انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دینے کا اعلان


کراچی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بزنس کمیونٹی کو انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں کہ بزنس کمیونٹی الیکشن میں حصہ لے۔

کراچی میں تاجروں سے خطاب کرےت ہوئے عمران خان نے کہا کہ بزنس کمیونٹی نے ہمیشہ مشکل حالات میں ہمارا ساتھ دیا اور چاہتے ہیں کہ وہ الیکشن میں بھی حصہ لے، ہم اسے مثالی بنائیں گے۔

عمران خان نے تاجروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو دعوت دیتا ہوں پی ٹی آئی میں شامل ہوں، 22 سال سے اچھے لوگوں کا انتظار کر رہا ہوں، یہاں آپ کا سیاست دانوں سے نہیں بلکہ مافیہ سے مقابلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اچھے لوگ اپنی عزت اور کاروبار بچانے کے لئے سیاست میں نہیں آنا چاہتے، لوگ پیسہ اور جائیدادیں بنانے کے لیے سیاست میں آتے رہے ہیں جب کہ بڑے سیاستدانوں کو دیکھ لیں سیاست میں نہیں تھے تو ان کے پاس کیا تھا اور آج کتنا پیسہ ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اداروں کی مضبوطی اور عوام پر پیسہ خرچ کرنے سے قوم ترقی کرتی ہے لیکن یہاں حکومت ٹیکس پر ٹیکس لگا رہی ہے اور ملکی معیشت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے، بہتر معیشت کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

عمران خان نے کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں اداروں کو ٹھیک کر کے دکھایا، اسی طرح پورے پاکستان کو ایک مثال بنانا چاہتے ہیں۔ 

مزید خبریں :