Time 28 مارچ ، 2018
انٹرٹینمنٹ

پاکستان کی 6 سدا بہار اداکارائیں

مشہور کہاوت ہے کہ عمر چھپائے نہیں چھپتی لیکن پاکستان کی کچھ اداکارائیں ایسی بھی ہیں جنہوں نے اس بات کو غلط ثابت کردیا ہے۔

ماہ نور بلوچ ہوں یا نادیہ خان یا پھر بشریٰ انصاری اور عتیقہ اوڈھو، یہ وہ اسٹارز ہیں جنہیں دیکھتے دیکھتے ہم اور آپ تو ضرور بڑے ہوگئے لیکن ان گزرے ماہ و سال نے ان پر کوئی اثر نہیں چھوڑا۔

ان اسٹارز کے ڈرامے دیکھیں یا یہ کسی پروگرام میں نظر آئیں، ہر مرتبہ ان کی شخصیت پہلے سے زیادہ پرکشش دکھائی دیتی ہے۔

اب ان اسٹارز کی خوبصورتی اور عمر کو برقرار رکھنے کا جادو تو انہی کو پتہ ہوگا لیکن ہم ان سے متاثر ضرور ہیں۔

ماہ نور بلوچ:

خوبصورتی اور جوانی برقرار رکھنے کی بات آئے اور خوبرو اداکارہ ماہ نور بلوچ کا نام سرفہرست نہ ہو، ایسا تو ممکن ہی نہیں۔

ماہ نور بلوچ نے 1993 میں ڈرامہ سیریل ’ماروی‘ سے انڈسٹری میں قدم رکھا اور اب تک بالکل ویسی کی ویسی ہیں۔

نادیہ خان:

1995 میں مشہور ڈرامہ سیریل ’بندھن‘ میں جلوہ گر ہونے والی اداکارہ نادیہ خان آج بھی منفرد کرداروں کے ساتھ ڈراموں میں جلوہ گر ہو رہی ہیں اور دیکھا جاسکتا ہے کہ آج بھی ان کی انرجی اور رونق بے مثال ہے۔

بشری انصاری:

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بشریٰ انصاری ایک بڑا نام ہیں، جو کسی تعارف کی محتاج نہیں۔

مشہور کامیڈی پروگرام 'ففٹی ففٹی' میں بجلی کا کردار ادا کرنے والی بشری انصاری آج بھی سدا بہار ہیں۔

ثمینہ پیرزادہ:

ثمینہ پیرزادہ کی متاثر کن شخصیت بھی سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالیتی ہے۔

ثمینہ پیرزادہ کا اسٹائل سینس بہت اچھا ہے، یہی وجہ ہے کہ ڈراموں سمیت کسی بھی تقریب میں فیشن کے نت نئے طرز کو اپنائے ہوئے وہ بہت خوبصورت لگتی ہیں۔

عتیقہ اوڈھو:

90 کی دہائی میں شوبز انڈسٹری سے منسلک ہونے والی عتیقہ اوڈھو آج بھی اپنی جاندار پرفارمنس کی وجہ سے مشہور ہیں۔

 عتیقہ اوڈھو متعدد کامیاب ڈرامے کرچکی ہیں اور اسٹائل میں تو وہ آج کی اداکاراؤں کی مینٹور ہیں۔

شائستہ لودھی:

جیو کے مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ شائستہ لودھی کے اسٹائل کے بھی سب ہی دیوانے ہیں۔ متعدد خواتین اور لڑکیاں ان کے میک اپ سے لے کر ملبوسات اور اسٹائل کے انداز کو اپناتی ہیں۔

شائستہ کچھ بھی زیب تن کریں، اتنی پرکشش لگتی ہیں کہ مداح تعریف کیے بغیر رہ نہیں پاتے۔


مزید خبریں :