Time 29 مارچ ، 2018
پاکستان

ملالہ کی وطن واپسی، سوشل میڈیا پر نیک تمناؤں کا اظہار

ملالہ یوسف زئی گذشتہ رات وطن واپسی پہنچیں—. فائل فوٹو/ رائٹرز

نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی ساڑھے پانچ سال بعد وطن واپس پہنچ گئی ہیں۔

ملالہ پاکستان کی وہ باہمت اور بہادر بیٹی ہیں جنہوں نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور خواتین کی تعلیم و حقوق کے لیے ہر دم کوشاں ہیں۔

ملالہ یوسف زئی کی وطن واپسی پر سوشل میڈیا پر ان کے لیے نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

سیاسی و نامور شخصیات سمیت شوبز اسٹارز  اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد انہیں خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے صبح سویرے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے ملالہ کو  بہت پیار سے خوش آمدید کہا۔





صحافی اور سماجی کارکن ریحام خان نے ملالہ کو دعائیں دیتے ہوئے ان کی وطن واپسی پر خوشی کا اظہار کیا۔ 


متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی سید علی رضا عابدی نے بھی ملالہ کو پاکستان کی بہادر بیٹی قرار دیتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔ 





جیو نیوز کی نیوز اینکر ابصا کومل نے بھی ٹوئیٹ کے ذریعے پاکستان کی باہمت بیٹی کو خوش آمدید کیا۔ 


مشہور شخصیات کے علاوہ دیگر لوگ بھی اپنے ٹوئٹر پیغامات کے ذریعے ملالہ کی وطن واپسی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے ملالہ کو قوم کا فخر قرار دیتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔













ایک اور صارف نے اپنی ٹوئٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنے جذبات کا اظہار نہیں کرسکتے، ملالہ پاکستان کی پہچان ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے ملالہ کو درازی عمر کی دعا بھی دی۔






ایک اور ٹوئٹر صارف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ملالہ وہ ہے جس  نے ہتھیار کو قلم میں تبدیل کردیا۔

انہوں نے لکھا کہ جب پوری دنیا خاموش تھی تو صرف ملالہ کی آواز طاقتور بنی۔












واضح رہے کہ ملالہ پر 9 اکتوبر 2012 کو مینگورہ میں اسکول سے گھر جاتے ہوئے حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد ملالہ کو زخمی حالت میں پہلے پشاور لے جایا گیا اور بعد میں راولپنڈی کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

15 اکتوبر 2012 کو حالت میں بہتری آنے کے بعد ملالہ کو علاج کے لیے برطانیہ منتقل کردیا گیا۔

12 جولائی 2013 کو ملالہ نے اپنی سالگرہ کے دن اقوام متحدہ میں خطاب کیا۔ 2014 میں صرف 17 سال کی عمر میں ملالہ نے امن کا نوبیل ایوارڈ حاصل کیا۔

اس کے علاوہ ملالہ یوسف زئی مسلسل 3 سال دنیا کی بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل رہیں جبکہ ان کو کینیڈا کی اعزازی شہریت بھی دی جاچکی ہے۔

ملالہ کو عالمی سطح پر 40 سے زائد ایوارڈز اور اعزازات سے نوازا جاچکا ہے۔

مزید خبریں :