عائشہ خان کی رسمِ حنا کی رنگا رنگ تقریب

عائشہ خان اور میجر عقبہ حدید ملک اپنی رسم حنا کے موقع پر—.فوٹو/ بشکریہ انسٹاگرام 

سابق پاکستانی اداکارہ عائشہ خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے، گزشتہ روز ان کی رسم حنا کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں ان کے دوست احباب اور کچھ شوبز ستاروں نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ عائشہ خان نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا، جس کے کچھ دن بعد انہوں نے اپنی اور اپنے منگیتر کی تصویر پوسٹ کرکے تمام مداحوں کو شادی کی اطلاع دی تھی۔

اسلام آباد میں ہونے والی مہندی کی تقریب کے لیے عائشہ خان اور ان کے ہونے والے شوہر میجر عقبہ حدید ملک نے روایتی سبز اور پیلے رنگ کے لباس کا انتخاب نہیں کیا۔

عائشہ خان نے گولڈن اور میرون رنگ کے امتزاج سے لباس زیب تن کیا، جبکہ میجر عقبہ نے سفید قمیض شلوار کے اوپر میرون رنگ کی کڑھائی والی واسکٹ زیب تن کر رکھی تھی۔


عائشہ خان کی مہندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں اور مداح ان کی نئی زندگی کے نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔


عائشہ خان کے ہونے والے شوہر عقبہ حدید ملک پاک فوج کے ایک سینئر افسر ہیں۔

مییجر عقبہ حدید ملک، برطانیہ کی مشہور زمانہ سینڈ ہرسٹ ملٹری اکیڈمی میں برطانوی فوجی افسران کو تربیت دینے والے نہ صرف پہلے پاکستانی فوجی افسر ہیں بلکہ انہیں 1741 میں قائم ہونے والی اس اکیڈمی کے پہلے مسلمان ٹرینر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔



مزید خبریں :