24 جولائی ، 2012
کراچی… کراچی میں شاہراہ فیصل پر تیز رفتار مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوکر الٹ گئی،جس کے نتیجے میں شاہراہ فیصل پر ایک گھنٹے تک ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شاہراہ فیصل پر ڈرگ روڈ سگنل سے کارساز پل کی جانب جاتے ہوئے مسافر کوچ ٹریفک حادثے کا شکار ہوکر الٹ گئی،ٹریفک پولیس کے سیکشن آفیسر کے مطابق حادثہ مسافر کوچ کا شافٹ ٹوٹ جانے کے باعث ہوا،مسافر کوچ کے ڈرائیور اور تین خواتین سمیت متعدد مسافروں کو چوٹیں بھی لگیں ،لیکن کسی بھی زخمی کی حالت تشویشناک نہیں ہے،،ٹریفک حادثے کے دوران الٹنے والی مسافر کوچ کو ٹریفک پولیس کی کرین کی مدد سے سٹرک سے اٹھایا گیا،لیکن حادثے کے باعث ایک گھنٹے تک ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی،جس بعد میں ٹریفک پولیس نے بحال کروادیا۔