پاکستان
Time 16 اپریل ، 2018

نیب نے نوازشریف کی 21 اپریل کو طلبی کا نوٹس جاتی امرا کو وصول کرادیا

نیب نے اختیارات کےناجائز استعمال کے الزام میں نوازشریف کو طلب کیا ہے: فوٹو/ فائل

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی 21 اپریل کو طلبی کا نوٹس جاتی امرا میں وصول کرادیا۔

نوازشریف پر بطور وزیراعظم جاتی امرا کی سڑک چوڑی کرانے کا الزام ہے اور نیب نے انہیں اختیارات کے ناجائز استعمال پر 21 اپریل کو طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کے اہلکار نوازشریف کی طلبی کا نوٹس لے کر جاتی امرا پہنچے جہاں انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ذرائع کا کہناہےکہ اندر جانے کی اجازت نہ ملنےپر نیب اہلکاروں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی طلبی کا نوٹس جاتی امرا کے باہر چیک پوسٹ پر ہی وصول کرادیا۔

واضح رہے کہ نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں شہبازشریف کو بھی طلب کیا تھا جب کہ آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں شہباز شریف کے داماد علی عمران کو طلب کیا گیا۔


مزید خبریں :