24 جولائی ، 2012
اسلام آباد… چودھری شجاعت نے ایم کیو ایم کی گول میز کانفرنس کی دعوت قبول کرلی۔ ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کے دوران گول میز کانفرنس کے انعقاد کی تجویز دی تھی۔گول میز کانفرنس کے حوالے سے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ گول میز کانفرنس میں قومی ایجنڈے، امن و امان کی صورتحال اور بلوچستان کے ایشو پر بات ہوگی جس میں سیاسی ، مذہبی رہ نما شرکت کریں گے، ملک ریاستی اداروں کے درمیان محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں بدامنی مسلط کرنے کی سازش ہورہی ہے، عوام سیاسی جماعتوں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ صنعتی پالیسی کے حوالے سے دستور میں ترامیم کی جائیں، گول میز کانفرنس میں انتخابات کرانے یا نہ کرانے پر کوئی بات نہیں ہوگی۔ سیاست کے بجائے ملکی مسائل حل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ قومی ایجنڈا کے تحت ایم کیو ایم کی تجاویز کو سراہتے ہیں۔