پاکستان
Time 27 اپریل ، 2018

دنیا امن کے لیے پاکستان کے کردار کا اعتراف کرے، ازبک صدر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ازبکستان کے صدر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ازبک صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں پر پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو عالمی اور علاقائی امن کے لیے پاکستان کے کردار کا اعتراف کرنے کی ضرورت ہے۔

ازبکستان کے اپنے دورے کے دوران آرمی چیف نے ازبک وزیر خارجہ اور سیکرٹری قومی سلامتی سے بھی ملاقات کی جس کے دوران دو طرفہ سیکورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں ممالک نے خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ازبکستان پہنچنے پر ازبک وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

مزید خبریں :