25 جولائی ، 2012
ڈیلس ٹیکساس…راجہ زاہد اخترخانزادہ…امریک ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس کے جنوبی علاقہ میں آج شام ڈیلس پولیس نے منشیات فروخت کرنے کے شبہ میں ایک گھر چھاپہ مارا تاہم مزاحمت ہونے پر پولیس نے ایک 31سالہ شخص جس کا نام جیمس ہیر بتایا جاتا ہے کو ہلاک کردیا،جس پر اہل محلہ مقتول کی والدہ اور بہن کی جانب سے آہ و بکاں پر جمع ہوگئے،اس طرح سینکڑوں افراد نے اس بات پر احتجاج کیا کہ بغیر کسی فائرنگ کے تبادلے کے کیوں نوجوان کو ہلاک کیا گیاہے، واضح رہے کہ 2010میں 18اور 2011میں17افراد ڈیلس پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہوچکے ہیں۔مذکورہ شخص جو پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہوا ہے اس کے بارے میں عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ وہ پولیس کی حراست سے فرار ہورہا تھا کہ اس پر گولی چلائی گئی جس سے وہ فوری ہلاک ہوگیا تاہم مزید تفتیش کی جارہی ہے۔