Time 07 مئی ، 2018
پاکستان

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی قبل از وقت تعطیلات کا اعلان


کراچی: سندھ میں شدید گرمی کے باعث صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں میں قبل از وقت تعطیلات کا اعلان کردیا۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ تعلیم کی جانب سے موسم گرما کی چھٹیوں سے متعلق بھیجی گئی سمری منظور کرلی جس کے بعد صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 14 مئی سے 16 جولائی تک تعطیلات ہوں گی۔

سیکرٹری تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے میں شدید گرمی کے باعث چھٹیوں کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ 

تعطیلات کے فیصلے کا اطلاق تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

یاد رہے کہ سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں ہر سال یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوا کرتی تھیں تاہم شدید گرمی کے باعث محکمہ تعلیم نے رواں سال بھی قبل از وقت چھٹیاں دینے کی سفارش کی تھی۔

مزید خبریں :