نوازشریف کے بیان پر حکومت فیصلہ کرے اور پارلیمنٹ میں وضاحت دے: خورشید شاہ

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا: اپوزیشن لیڈر_ فوٹو/ فائل

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ نوازشریف کے بیان پر حکومت فیصلہ کرے کیا کرنا ہے جب کہ وزیراعظم پارلیمنٹ میں آکر وضاحت دیں۔

قومی اسمبلی میں اپنے چیمبر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے نوازشریف کے بیان پر رد عمل میں کہا کہ اس معاملے پر وزیراعظم پارلیمنٹ میں آکر وضاحت کریں اور اسے اعتماد میں لیں، ہم ان کا انتظار کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے قومی سلامتی کے معاملات پر ہم سب ذمہ دار ہیں، میں یہ کہنا چاہتا ہوں لفظوں کے کئی معنی نکلتے ہیں، اہم پوزیشن پر رہنے والوں کو سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے، ان حالات میں سنبھل کر بولنا چاہیے تھا۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ آج صبح مجھے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کے لیےدعوت نامےکا علم ہوا جس پر اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا، میں اپوزیشن لیڈر ہوں لہٰذا حکومت فیصلہ کرے کیا کرنا ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف کاموجودہ حکومت سے تعلق ہے، قومی سلامتی کمیٹی فیصلے کرے اور وزیراعظم ہمیں آگاہ کریں۔

مزید خبریں :