Time 02 جون ، 2018
کھیل

پاکستان ہاکی ٹیم کے ڈچ کوچ کا جونئیر پلئیرز کو سکھانے میں خون پسینہ ایک ہو گیا

قومی ہاکی ٹیم کے ڈچ کوچ جونیئر کھلاڑیوں کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فوٹو: جیو نیوز

پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولینٹ آلٹمنز کو جونیئر کھلاڑیوں کی کوچنگ کے دوران دلچسپ صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ جب جونئیر ہاکی ٹیم کی کوچنگ کیلئے پہنچے تو ڈچ کوچ رولینٹ آلٹمنز اور کھلاڑیوں کے درمیان واضح کمیونیکشن گیپ دکھائی دیا۔

جونئیر پلئیرز کو سکھانے میں پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ رولینٹ آلٹمنز کا خون اور پسینہ ایک ہو گیا اور وہ بار بار پانی پیتے دکھائی دیے۔

قومی ہاکی ٹیم کے کوچ جونیئر کھلاڑیوں کو سمجھاتے کچھ اور کھلاڑی کچھ اور ہی سمجھتے رہے۔

جن کھلاڑیوں نے کوچ کی ہدایات کے مطابق عمل نہیں کیا انہیں سزا کے طور پر 25 پش اپس بھی لگانے پڑے۔

اس موقع پر قمر ابراہیم نے ڈچ کوچ کا ساتھ دیا اور کھلاڑیوں کو وہ سمجھایا جو کوچ چاہتے تھے۔

اور پھر وقت کے ساتھ ساتھ کوچ کے سمجھانے کا انداز بھی بدلتا گیا۔

رولینٹ آلٹمنز کہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کے سمجھانہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے، دیگر کوچ کھلاڑیوں کو سمجھانے میں مدد کر دیتے ہیں۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے ڈچ کوچ آلٹمنز نے کہا کہ وہ اردو سیکھنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں اور انہیں چند جملے یاد بھی ہو گئے ہیں۔ 

مزید خبریں :