06 جون ، 2018
کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔
ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے واقعے میں شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو تلاش کرلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔
حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔