13 جون ، 2018
راول پنڈی میں کار سوار نے معمولی بات پر فائرنگ کرکے ٹریفک وارڈن سمیت دو افراد کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق کمیٹی چوک میں افطار سے چند منٹ پہلے راجہ روئیداد نامی کار سوار ون وے کی خلاف ورزی کرتا سڑک پر آ گیا۔
ڈیوٹی پر موجود وارڈن نے گاڑی روک کر لائسنس طلب کیا جس پر ملزم طیش میں آگیا اور رپیٹر سے اچانک فائر کھول دیا۔
ملزم کی فائرنگ سے ٹریفک وارڈن اور ایک راہ گیر شدید زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا مگر دونوں زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگئے۔
شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر تھانا وارث خان پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔